پی ٹی آئی کو مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے پارٹی فنڈنگ ریکارڈ تک رسائی مل گئی
پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کے خلاف فارن فنڈنگ کیسز پی ٹی آئی کیس سے مماثلت رکھتے ہیں، الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کو مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے پارٹی فنڈنگ ریکارڈ تک رسائی دے دی۔
الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی فارن فنڈنگ کیس پر سماعت ہوئی، الیکشن کمیشن نے وزیر مملکت فرخ حبیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے پارٹی فنڈنگ ریکارڈ تک رسائی دے دی۔
الیکشمن کمیشن نے اپنے تحریری فیصلے میں قرار دیا کہ پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کے خلاف فارن فنڈنگ کیسز پی ٹی آئی کیس سے مماثلت رکھتے ہیں، فرخ حبیب کے ماہرین پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کے دستاویزات کا جائزہ لے سکیں گے، فرخ حبیب آٹھ دن تک ماہرین کے ہمراہ دستاویزات کا جائزہ لے سکتے ہیں، وہ 5 دن میں تکنیکی اور مالیاتی ماہرین کے نام دینے کے پابند ہوں گے، ڈپٹی ڈائریکٹر لاء اور سیکریسی دستاویزات کے جائزہ کے عمل کی نگرانی کریں گے۔
سماعت کے بعد فرخ حبیب نے کہا کہ آج الیکشن کمیشن میں (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کو شکست ہوئی ہے، (ن) لیگ کے 7 اور پیپلزپارٹی کے 12 ایسے اکاؤنٹس نکل آئے ہیں جو الیکشن کمیشن سے چھپائے گئے تھے، الیکشن کمیشن سے درخواست کی تھی کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال کے لیے ریکارڈ تک رسائی دی جائے۔ الیکشن کمیشن نے فنانشل ایکسپرٹ کے ذریعے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی اجازت دی ہے۔
وزیر مملکت نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کے جعلی اکاؤنٹس سامنے لائیں گے، یہ وہ لوگ ہیں جو التوا کے پیچھے چھپ جاتے تھے لیکن ہم انہیں اب بھاگنے نہیں دیں گے، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے ریکارڈ کا جائزہ لے کر الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی کے سامنے رکھیں گے۔