ملک بھر میں کورونا کیسز میں مسلسل کمی کا رجحان
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 28 اموات رپورٹ، این سی او سی
ملک بھر میں کورونا وائرس کیسز میں مسلسل کمی کا رجحان جاری ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 43 ہزار389 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے ایک ہزار 4 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 12 لاکھ 58 ہزار959 تک پہنچ گئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 28 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 28 ہزار 134 ہوگئی جب کہ کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.31 فیصد رہی۔
کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر:
کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔
سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔
پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔