وینا ملک کے خلاف سابق شوہر اسد خٹک کی درخواست نمٹا دی گئی

متعلقہ وزارت فریقین کو سن کر درخواست کا فیصلہ کرے، اسلام آباد ہائی کورٹ


ویب ڈیسک October 11, 2021
متعلقہ وزارت فریقین کو سن کر درخواست کا فیصلہ کرے، اسلام آباد ہائی کورٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وینا ملک کے خلاف سابق شوہر اسد خٹک کی درخواست دفتر خارجہ کو ہدایت کے ساتھ نمٹا دی۔

ہائی کورٹ میں اداکارہ وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک کی دو بچوں کی پاکستان منتقلی کےخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک کی درخواست دفتر خارجہ کو ہدایت کے ساتھ نمٹا دی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے احکامات جاری کیے کہ متعلقہ وزارت فریقین کو سن کر درخواست کا فیصلہ کرے۔

ڈی جی وزارت خارجہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں تحریری جواب جمع کرواتے ہوئے اسد خٹک کی درخواست کو حقائق کے منافی قرار دے دیا تھا۔

اسد خٹک نے درخواست میں کہا تھا کہ دبئی کی عدالت کے حکم کے باوجود وینا ملک نے وزارت خارجہ کے حکام کی ملی بھگت سے بچوں کو پاکستان منتقل کیا، میرے بچے امریکی شہریت بھی رکھتے ہیں۔ عدالت نے اسد خٹک کی درخواست ہدایت کے ساتھ نمٹا دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں