عائشہ اکرام کی ملزمان سے پیسے لینے سے متعلق مبینہ آڈیو سامنے آگئی

عائشہ اور ریمبو کے درمیان شناخت کیے گئے 6 ملزمان سے پانچ پانچ لاکھ روپے لینے کا مکالمہ ہورہا ہے


ویب ڈیسک October 11, 2021
عائشہ اور ریمبو کے درمیان شناخت کیے گئے 6 ملزمان سے پانچ پانچ لاکھ روپے لینے کا مکالمہ ہورہا ہے۔

مینار پاکستان واقعے میں نئی پیش رفت ہوئی ہے جس میں ٹک ٹاکر عائشہ اکرام اور اس کے ساتھی ریمبو کی مبینہ آڈیو ٹیپ سامنے آ گئی۔

عائشہ اور ریمبو کے درمیان شناخت کیے گئے 6 ملزمان سے پانچ پانچ لاکھ روپے لینے کا مکالمہ ہورہا ہے۔

خاتون کہتی ہے کہ ملزم غریب ہیں اور وہ پانچ پانچ لاکھ روپے ہی دے دیں تو بہت ہیں۔ دوسری طرف ریمبو عائشہ کو جواب دیتا ہے کہ چلیں ٹھیک ہے میں بات کرتا ہوں۔ آڈیو ٹیپ ریمبو نے فراہم کی جسے پولیس نے ریکارڈ کا حصہ بنا لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مینار پاکستان کیس میں نیا موڑ، عائشہ اکرم نے ساتھی ریمبو کو ولن بنادیا

واضح رہے کہ عائشہ اکرم نے مینار پاکستان پر پیش آنے والے واقعے کا ذمے دار اپنے ساتھی ریمبو کو ٹھہرا یا،جس پر ریمبو کو گرفتار کرلیا گیا۔ عائشہ اکرم نے الزام لگایا کہ ریمبو مجھے بلیک میل کرکے دس لاکھ روپے لے چکا ہے ، میں اپنی تنخواہ میں سے آدھے پیسے ریمبو کو دیتی تھی ۔ ریمبو اپنے ساتھی بادشاہ کے ساتھ مل کر ٹک ٹاک گینگ چلاتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: مینار پاکستان واقعے کے ملزم ریمبو کی ویڈیو بنانے پر 4 پولیس اہلکار گرفتار

دوسری طرف ریمبو نے الزام لگایا ہے کہ عائشہ اکرام گرفتار ملزمان سے پیسے لے کر انہیں چھڑوانے کا منصوبہ بنارہی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں