مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر حملے میں 5 اہلکار ہلاک

بھارتی فوج کی ٹیم پونچھ سیکٹر میں سرچ آپریشن کے لیے گئی تھی


ویب ڈیسک October 11, 2021
بھارتی فوج کی ٹیم پر پونچھ سیکٹر میں حملہ کیا گیا، فوٹو: فائل

مقبوضہ کشمیر میں ساتھیوں کی بازیابی کے لیے گئی بھارتی فوج کی ٹیم پر مسلح افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 5 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے پونچھ سیکٹر میں قابض بھارتی فوج نے اپنے ساتھیوں کی بازیابی کے لیے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا اور گھر گھر تلاشی لی۔

اس دوران مسلح افراد نے قابض بھارتی فوج کی ٹیم پر حملہ کردیا۔ غیر متوقع اور اچانک کیے گئے اس حملے سے بھارتی فوجی بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر بھاگ کھڑے ہوئے۔

حملے میں بھارتی فوج کے 5 اہلکار شدید زخمی ہوگئے تھے جنھیں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم دوران علاج پانچوں اہلکاروں نے دم توڑ دیا۔ ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد آبائی گاؤں روانہ کردیا گیا۔

یہ خبر پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے دو کشمیری نوجوان شہید

بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک معمول کے سرچ آپریشن کے دوران چند اہلکاروں کے لاپتہ ہونے پر مزید نفری کو اہلکاروں کی بازیابی کے لیے بھیجا گیا تھا۔

واضح رہے کہ آج ہی باندی پورہ اور اننت ناگ میں سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے دو نوجوانوں کو شہید کردیا تھا اس طرح دس دنوں میں شہید ہونے والے نوجوانوں تعداد 5 ہوگئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں