12 ربیع الاول کے موقع پر سندھ بھر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

نفرت انگیز تقاریر پر مبنی آڈیو اور ویڈیو بیانات چلانے پر بھی پابندی ہوگی، نوٹیفکیشن


ویب ڈیسک October 11, 2021
پابندی کے دوران نفرت انگیز تقاریر پر مبنی آڈیو اور ویڈیو بیانات چلانے پر بھی پابندی ہوگی، نوٹیفکیشن۔ فوٹو:فائل

محکمہ داخلہ سندھ نے 12 ربیع الاول کے موقع پر صوبے بھر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے 12 ربیع الاول کے موقع پر صوبے بھر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کردیا، اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 19 اکتوبر کو صوبے بھر میں ڈبل سواری پر پابندی ہوگی، جب کہ اسلحہ لے کر چلنے کے تمام اجازت نامے بھی منسوخ کردیے گئے ہیں۔ محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق پابندی کا اطلاق محافل میلادؐ اور چپ تعزیے پر نہیں ہوگا، پابندی لائسنس یافتہ اسلحہ لے کر چلنے، لاؤڈ اسپیکر کے استعمال سمیت نفرت انگیز تقاریر پر مبنی آڈیو اور ویڈیو بیانات پر ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں