پنجاب میں انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کا کام شروع

7 نومبر سے 6 دسمبر تک گھر گھر جا کر ووٹرز کی تصدیق کی جائے گی


ویب ڈیسک October 11, 2021
پنجاب میں بلدیاتی اور آئندہ عام انتخابات نئی انتخابی فہرستوں کی بنیاد پر ہوں گے فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے صوبہ پنجاب میں انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کا کام شروع کر دیاہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے صوبہ پنجاب میں انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کا کام شروع کردیا، انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی گھر گھر جاکر تصدیق کے ذریعے ہوگی تاکہ غلطیوں سے پاک انتخابی فہرست تیار کی جاسکے، پنجاب میں بلدیاتی اور آئندہ عام انتخابات کا دارومدار ان ہی انتخابی فہرستوں پر ہوگا۔

الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کیلئے شیڈول بھی مقرر کردیا ہے جس کے تحت 7نومبر سے 6دسمبر تک گھر گھر جا کر ووٹرز کی تصدیق کی جائے گی جب کہ 13اپریل 2022 کو حتمی انتخابی فہرست شائع کر دی جائے گی۔

انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کے لیے ٹاؤن ہال لاہور میں ریجنل اور ضلعی الیکشن کمشنرز کیلئے خصوصی ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس کی افتتاحی تقریب سے صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے بھی خطاب کیا۔ جس میں انہوں نے کہا کہ انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کی انجام دہی میں غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں