شاہ رخ کے بیٹے کو مسلمان ہونے پر نشانہ بنایا جارہا ہے محبوبہ مفتی

حکومتی ایجنسیاں کسانوں کے قتل میں ملوث وزیر کے بیٹے کو سزا دینے کے بجائے 23 سالہ لڑکے کے پیچھے پڑی ہیں، محبوبہ مفتی


ویب ڈیسک October 11, 2021
بھارت میں ’شاہ رخ غدار‘ کا ہیش ٹیگ بھی ٹرینڈ کررہا تھا

سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان کے بیٹے کو مسلمان ہونے پر نشانہ بنایا جارہا ہے۔

منشیات کیس میں گرفتار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی ممبئی ہائی کورٹ نے درخواست ضمانت مسترد کردی تاہم اب کیس کی سماعت بدھ کو ہوگی۔ بیٹے کی گرفتاری نے جہاں شاہ رخ خان کو پریشان کردیا ہے وہیں بی جے پی کی جانب سے مسلمان ہونے پر مسلسل شاہ رخ خان کو نشانہ بنایا جارہا ہے جب کہ بھارت میں 'شاہ رخ غدار' کا ہیش ٹیگ بھی ٹرینڈ کررہا تھا۔

چند روز قبل بھی ایک رپورٹ سامنے آئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ شاہ رخ خان کے بیٹے کو صرف مسلمان ہونے پر نشانہ بنایا گیا ہے تاہم اب سابق وزیراعلیٰ کشمیر محبوبہ مفتی بھی شاہ رخ خان کے حق میں بول پڑی ہیں۔



سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر محبوبہ مفتی نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ حکومتی ایجنسیاں بی جے پی وزیر کے بیٹے کو 4 کسانوں کے قتل کے جرم کی سزا دے کر مثال بنانے کے بجائے ایک 23 سالہ لڑکے کے پیچھے پڑی ہیں کیوں کہ اس کے نام میں 'خان' آتا ہے، یہ انصاف کے ساتھ مذاق ہے کہ بی جے پی ووٹ بینک کے لیے مسلمانوں کو نشانہ بنارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں