عدنان صدیقی نے پوتے کی غلط قومی ترانہ پڑھنے کی وڈیو شیئر کردی

بچے نے قومی ترانے کے کچھ الفاظ غلط پڑھے ہیں لیکن اس کے جذبات اور طرز بالکل درست ہے، عدنان صدیقی


ویب ڈیسک October 11, 2021
اپنے دادا دادی اور نانا نانی کی سائے میں پلنے والے بہت خوش قسمت ہوتے ہیں، عدنان صدیقی فوٹو: فائل

BRUSSELS: ٹی وی کے معروف اداکار اور ماڈل عدنان صدیقی نے اپنے پوتے کی قومی ترانہ پڑھنے کی وڈیو شیئر کردی۔

معروف ٹی وی اسٹار عدنان صدیقی نے انسٹاگرام پر ایک بچے کی وڈیو شیئر کی ہے، جو قومی ترانہ پڑھ رہا ہے، وڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا ہے کہ یہ بچہ میرا پوتا ہے، ہاں میری عمر زیادہ ہے ، یہ بچہ میرے بھتیجے کا بیٹا ہے، گو کہ قومی ترانہ پڑھنے کے دوران بچے کی زبان سے کچھ الفاظ کی صحیح ادائیگی نہیں ہو پارہی لیکن اس کے جذبات اور قومی ترانے کی طرز بالکل درست ہے۔ جس پر اسے پورے نمبر ملنے چاہئیں۔

عدنان صدیقی نے بچے کی غلطیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے مزید کہا کہ بچے نے قومی ترانے میں 'اندھا پاکستان' اور 'استغفار' کہا ہے جس میں بہر حال یہ پیغام چھپا ہے کہ ہمیں اپنی آنکھیں کھولنے اور اعمال کو درست کرنے کے ساتھ اللہ سے معافی مانگنی چاہیے۔

عدنان صدیقی نے مزید کہا کہ دادا دادی بھی بچوں کے لیے ایک نعمت ہوتے ہیں، اپنے دادا دادی اور نانا نانی کی سائے میں پلنے والے بہت خوش قسمت ہوتے ہیں، اگر وہ اپنے پوتے پوتیوں سے بہت لاڈ پیار کرتے ہیں تو وہ انہیں نظم و ضبط کا پابند اور معاشرتی اقدار سے روشناس بھی کراتے ہیں، ایسے بچے اخلاقیات، زندگی کے انمول اسباق اور غیر مشروط محبت میں پروان چڑھتے ہیں، یہی چیزیں اچھی پرورش کی بنیاد ہوتی ہیں۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں