بختاور بھٹو زرداری کے ہاں بیٹے کی پیدائش

میں باقائدہ ماموں بن گیا ہوں، بلاول بھٹو زرداری کی ٹوئٹ


ویب ڈیسک October 11, 2021
میں باقائدہ ماموں بن گیا ہوں، بلاول بھٹو زرداری کی ٹوئٹ

KARACHI: بختاور بھٹو زرداری کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزداری بختاور بھٹو زرداری کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کی تصدیق خود بختاور بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کی۔



بختاور بھٹو زرداری نے اپنی ٹوئٹ میں اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا ''یہ بتانے میں بہت خوشی محسوس ہورہی ہے کہ اللہ نے ہمیں بیٹے سے نوازا ہے''۔ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں بچے کی تاریخ پیدائش 10 اکتوبر 2021 لکھی۔



دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنی بہن بختاور بھٹو زرداری کی ٹوئٹ پر کہا ''میں باقائدہ ماموں بن گیا ہوں''۔

آصف علی زرداری کی چھوٹی بیٹی آصفہ بھٹو زرداری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا '' الحمداللہ، میں باقاعدہ خالہ بن گئی ہوں''۔



واضح رہے بختاور بھٹو زرداری کی شادی رواں سال 29 جنوری کو محمود چوہدری سے ہوئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں