صدر مملکت کی مرحوم عمر شریف کے گھر آمد اہل خانہ سے تعزیت

ڈاکٹر عارف علوی کی مرحوم کی مغفرت اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا


Staff Reporter October 11, 2021
ڈاکٹر عارف علوی کی مرحوم کی مغفرت اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا . فوٹو : فائل

صدر مملکت نے (مرحوم) عمر شریف کے گھر جاکر اہل خانہ سے تعزیت کی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کامیڈی کنگ (مرحوم) عمر شریف کے گھر گئے جہاں انہوں نے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اہل خانہ سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

علاوہ ازیں صدرمملکت نے سینیٹرفیصل واوڈا کی رہائش گاہ پرجاکران کی والدہ کے انتقال پراظہارتعزیت کیا ۔صدرمملکت نے فیصل واوڈا سے ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے (مرحومہ) کے درجات کی بلندی اورلواحقین کے لیے صبرجمیل کی دعا کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں