انٹربینک میں ڈالر مہنگا اوپن مارکیٹ میں قدر مستحکم

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 21 پیسے کے اضافے سے 170.74 روپے کی سطح پربند ہوئی

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 21 پیسے کے اضافے سے 170.74 روپے کی سطح پربند ہوئی ۔ فوٹو: فائل

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اڑان بدستور جاری رہی تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے نرخ مستحکم رہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی طلب برقرار رہنے کے باعث پیر کو بھی ڈالر کی اڑان نہ رک سکی جس سے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 21 پیسے کے اضافے سے 170.74 روپے کی سطح پربند ہوئی۔

اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 171 روپے پر مستحکم رہی۔
Load Next Story