کراچی میں پارہ 38 ڈگری تک پہنچنے کا امکان

شہر میں بلوچستان کی گرم ریگستانی ہوائیں چلنے کے سبب پارہ 38 ڈگری کو چھوسکتا ہے، محکمہ موسمیات

شہر میں بلوچستان کی گرم ریگستانی ہوائیں چلنے کے سبب پارہ 38 ڈگری کو چھوسکتا ہے، محکمہ موسمیات . فوٹو : فائل

محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ بدھ کو شہر میں بلوچستان کی گرم ریگستانی ہوائیں چلنے کے سبب پارہ 38 ڈگری کو چھوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کراچی کے ارلی وارننگ سینٹر فارہیٹ ویو کے مطابق بدھ کو شہر میں دن کے وقت سمندری ہوائیں معطل رہنے اور بلوچستان کی گرم شمال مغربی ہوائیں چلنے کا امکان ہے جس کے سبب درجہ حرارت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔


محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کا پارہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے تاہم شام کے وقت سمندر کی بند ہوائیں دوبارہ بحال ہونے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد رہا۔
Load Next Story