پنچایت کے حکم پر زیادتی کیس کا مفرور ملزم بھی گرفتار

کریم بخش کوآج عدالت میں پیش کیاجائیگا، غلام یٰسین کا ڈی این اے ٹیسٹ نہ ہوسکا


Numaindgan Express February 03, 2014
کریم بخش کوآج عدالت میں پیش کیاجائیگا، غلام یٰسین کا ڈی این اے ٹیسٹ نہ ہوسکا فوٹو: فائل

پنچایت کے حکم پرزیادتی کیس کے مفرورملزم کوبھی پولیس نے گرفتار کرلیا جبکہ رکن قومی اسمبلی جمشیداحمد دستی متاثرہ خاتون سے اظہارہمدردی کے لیے اس کے گھرپہنچ گئے۔

پولیس تھانہ دائرہ دین پناہ نے گزشتہ روزپنچایت کے حکم پر 40سالہ خاتون سے زیادتی کے مقدمے میںمفرور ملزم کریم بخش چنڑکو گرفتار کرلیا جسے آج عدالت میں پیش کیاجائے گاجبکہ گرفتارملزم یٰسین سے تفتیش کی جارہی ہے لیکن پولیس تاحال اس کاڈی این اے ٹیسٹ نہیں کراسکی۔ دریںاثنا سماجی تنظیموں نے چیف جسٹس آف پاکستان کی طرف سے واقعے کا ازخودنوٹس لینے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ملزمان کوسخت سزادینے کامطالبہ کیاہے۔

 photo 2_zps2f5e58f7.jpg

قبل ازیں آزاد رکن قومی اسمبلی جمشیددستی متاثرہ خاتون کے گھرپہنچ گئے اور ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ یہ بھی معلوم ہواہے کہ ملزم سعیدجو عبوری ضمانت پرہے، ازخود تھانے میںپیش ہوکر شامل تفتیش ہوگیا۔ وہاڑی سے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق ڈی پی اوصادق علی ڈوگرزیادتی کاشکار 8سالہ بچی کی عیادت کے لیے ہیلتھ سینٹر گڑھاموڑ پہنچ گئے۔ انھوںنے بچی کے لواحقین کوانصاف کی یقین دہانی کرائی اورکہا کہ وقوعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کوملزم کی گرفتاری کے احکام دیے تھے اورپولیس پارٹی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم کو چندگھنٹے بعدہی گرفتارکر لیاتھا۔ انھوںنے اسپتال انتظامیہ کوہدایت کی کہ مریضہ کے علاج پرپوری طرح توجہ دی جائے اورسرکاری خرچہ پراس کاعلاج معالجہ کیاجائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔