چوروں کو ووٹ دیکر چور کے ہاتھ نہیں کاٹے جاسکتے منور حسن

ڈنڈا برداروں کی وجہ سے لوگ ڈنڈے کو نہیں شریعت کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، منور حسن

اقتدار پر قابض طبقہ ملک کو تباہی کی جانب لے جا رہا ہے، امیر جماعت اسلامی۔ فوٹو: فائل

NEW DEHLI:
امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا ہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ کے نوجوان ملک کا سرمایہ ہیں، ملک کو دیانت دار قیادت جمعیت نے فراہم کی، چوروں کو ووٹ دے کر چور کے ہاتھ نہیں کاٹے جاسکتے۔

اقتدار پر قابض طبقہ ملک کو تباہی کی جانب لے کر جا رہا ہے، ملکی ترقی کے لیے معاشرے سے مظالم کا خاتمہ ضروری ہے، مہنگائی، کرپشن، بدعنوانی اور دہشت گردی ملک کے بڑے مسائل ہیں، ملک میں امن اس وقت تک قائم نہیں ہو سکتا جب تک معاشرے میں انصاف قائم نہیں ہو سکتا۔




گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی سائٹ میں اسلامی جمعیت طلبہ کے61ویں سالانہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ڈنڈا بردار شریعت کی وجہ سے لوگ ڈنڈے کو نہیں شریعت کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، ہم مختلف سمتوں سے دہشت گردی کاشکار ہیں، ہمارا معاشرہ نہ ختم ہونے والی بھول بھلیوں میں پڑ گیا ہے، اسلام کا تعلق دہشت گردی سے جوڑ کر مسلمانوںکو انتہا پسند ثابت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
Load Next Story