چوروں کو ووٹ دیکر چور کے ہاتھ نہیں کاٹے جاسکتے منور حسن

ڈنڈا برداروں کی وجہ سے لوگ ڈنڈے کو نہیں شریعت کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، منور حسن


Staff Reporter February 03, 2014
اقتدار پر قابض طبقہ ملک کو تباہی کی جانب لے جا رہا ہے، امیر جماعت اسلامی۔ فوٹو: فائل

NEW DEHLI: امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا ہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ کے نوجوان ملک کا سرمایہ ہیں، ملک کو دیانت دار قیادت جمعیت نے فراہم کی، چوروں کو ووٹ دے کر چور کے ہاتھ نہیں کاٹے جاسکتے۔

اقتدار پر قابض طبقہ ملک کو تباہی کی جانب لے کر جا رہا ہے، ملکی ترقی کے لیے معاشرے سے مظالم کا خاتمہ ضروری ہے، مہنگائی، کرپشن، بدعنوانی اور دہشت گردی ملک کے بڑے مسائل ہیں، ملک میں امن اس وقت تک قائم نہیں ہو سکتا جب تک معاشرے میں انصاف قائم نہیں ہو سکتا۔

 photo 5_zps2daf6c2e.jpg

گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی سائٹ میں اسلامی جمعیت طلبہ کے61ویں سالانہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ڈنڈا بردار شریعت کی وجہ سے لوگ ڈنڈے کو نہیں شریعت کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، ہم مختلف سمتوں سے دہشت گردی کاشکار ہیں، ہمارا معاشرہ نہ ختم ہونے والی بھول بھلیوں میں پڑ گیا ہے، اسلام کا تعلق دہشت گردی سے جوڑ کر مسلمانوںکو انتہا پسند ثابت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں