لڑکیوں کو بیرون ملک فروخت کرنے والا گروہ گرفتار

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے، پولیس

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے، پولیس

پولیس نے اقبال ٹاؤن سے لڑکیوں کو بیرون ملک فروخت کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔


لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں پولیس نے نازیبا حرکات کرنے والے 03 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان بیرون ملک پاکستانی لڑکیوں کی خریدوفروخت کرتے تھے، ملزمان کے قبضہ سے 52,400 روپے جب کہ خاتون نہیہ بی بی سے ہینڈ بیگ اور 2,500 سعودی ریال و موبائل فونز بر آمد ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے آئس اور گاڑی بھی برآمد ہوئی ہے جس کو پولیس نے قبضہ میں لے لیا ہے جب کہ مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔
Load Next Story