شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کر لیا


Numainda Express October 12, 2021
سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کر لیا فوٹو: فائل

لاہور: شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشنز کیا جس میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ خفیہ اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن کیا گیا۔

آپریشن کے نتیجے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کر لیا۔ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں