کراچی میں فائرنگ سے فجر کی اذان دیتے ہوئے مسجد کے پیش امام جاں بحق
مقتول کو اذان فجر کے دوران عقب سے دو گولیاں ماری گئیں
نیو کراچی ایوب گوٹھ میں فائرنگ سے جامع مسجد محمد کے پیش امام جاں بحق ہوگئے، مقتول کو اذان فجر کے دوران عقب سے دو گولیاں ماری گئیں ، مقتول کا آبائی تعلق خیبر پختونخواہ سے تھا ۔
سہراب گوٹھ تھانے کی حدود نیو کراچی ایوب گوٹھ میں جامع محمدی مسجد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ، مقتول کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی ، پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 55 سالہ ویال بڈ خان ولد عالم خان کے نام سے کی گئی ، مقتول کے بیٹے نے بتایا کہ اس کے والد مذکورہ مسجد کے پیش امام تھے جنہیں نامعلوم ملزمان نے فجر کی اذان دینے کے دوران فائرنگ کر کے قتل کیا ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقعے پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد چھیپا کی ایمبولینس کو اطلاع دی تاکہ لاش اسپتال منتقل کی جا سکے ، پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش سے قبل کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا ، مقتول کو عقب سے پیٹ پر دو گولیاں ماری گئی ہیں۔
پولیس نے کہا کہ مقتول کے والد اور بیٹے کا بیان لیا ہے ،ان کے بیانات سے دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے ، مقتول کا آبائی تعلق خیبر پختونخواہ کے علاقے کرک سے تھا ، پولیس نے پوسٹ مارٹم اور ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش مقتول کے والد اور بیٹے کے سپرد کر دی ۔