ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی میں اتھارٹی وزیر اعظم ہیں فواد چوہدری

وزیراعظم اور آرمی چیف کوئی ایسا قدم نہیں اٹھائیں گے جس سے فوج اور ملک کے وقار میں کمی ہو، فواد چوہدری


ویب ڈیسک October 12, 2021
کوئی ایسا قدم نہیں اٹھائیں گے جس سے فوج اور ملک کے وقار میں کمی ہو، وفاقی وزیر فوٹو: فائل

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی میں اتھارٹی وزیر اعظم ہیں.

کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی ملٹری اور سول قیادت کے درمیان بڑے اچھے تعلقات ہیں، گزشتہ رات وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کے درمیان طویل نشست ہوئی، یہ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، وزیراعظم آفس اور آرمی چیف کوئی ایسا قدم نہیں اٹھائیں گے جس سے فوج اور ملک کے وقار میں کمی ہو۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم نے ڈی جی آئی ایس آئی کے معاملے پر کابینہ کو اعتماد میں لیا، ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی میں اتھارٹی وزیر اعظم ہیں۔ نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کے لئے قانونی طریقہ اپنایا جائے گا۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کابینہ اجلاس میں محسن پاکستان ڈاکٹرعبدالقدیرخان کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف اور نیول چیف بھی نماز جنازہ میں شریک تھے، ڈاکٹر عبدالقدیر کی نماز جنازہ میں 15 سے زائد وزرا شریک تھے، ہمارے وزار میں یہ چیز نہیں ہے کہ ہم ہر جگہ پر اپنی تصاویر بنوائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |