ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی پر کوئی اختلاف نہیں وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے پاک فوج میں تبادلوں اور ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری پر کابینہ کو اعتماد میں لیا۔


ویب ڈیسک October 12, 2021
وزیراعظم عمران خان نے پاک فوج میں تبادلوں اور ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری پر کابینہ کو اعتماد میں لیا۔۔(فوٹو:فائل)

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی پر کوئی اختلاف نہیں ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں سول ملٹری تعلقات کے حوالے سے قیاس آرائیوں پر گفتگو کی گئی۔ وزیراعظم نے پاک فوج میں تبادلوں اور ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری سے متعلق کابینہ ارکان کو اعتماد میں لیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی میں اتھارٹی وزیر اعظم ہیں، فواد چوہدری

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اس معاملے میں ہونے والی قیاس آرائیوں پر توجہ نہ دیں، اہم عہدوں پر تعیناتیوں کے حوالے سے کوئی اختلاف نہیں۔

اجلاس میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ عمران خان سے ایم کیو ایم نے انتخابی اصلاحات پر اعتماد میں نہ لینے کا شکوہ کر دیا۔ امین الحق نے کہا کہ ہم اتحادی ہیں اور انتخابی اصلاحات پر ہمیں اعتماد میں لیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ آپکا شکوہ جائز ہے ایم کیو ایم کو اعتماد میں لیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں