مالی مشکلات کے ستائے اداکار ماجد جہانگیر سڑک پر آگئے

اداکار نے مطالبہ کیا ہے کہ اداکاروں کے فنڈ سے ماہانہ وظیفہ لگانے کا فوری اعلان کیا جائے


ویب ڈیسک October 12, 2021
اداکار نے مطالبہ کیا ہے کہ اداکاروں کے فنڈ سے ماہانہ وظیفہ لگانے کا فوری اعلان کیا جائے - فوٹوز:ایکسپریس نیوز

لوگوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیرنے والے اداکار ماجد جہانگیر مالی امداد کے لیے سڑک پر آگئے ہیں۔

شہرہ آفاق مذاحیہ ڈرامہ 'ففٹی ففٹی' میں کردار ادا کرنے والے ماجد جہانگیر فالج کے مریض ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت نے فنی خدمات کے اعتراف میں مجھے تمغہ امتیاز سے ضرور نوازا ہے لیکن مالی امداد نہیں کی۔

ماجد جہانگیر نے کہا کہ چھ سال سے فالج ہوا ہے کچھ نہیں کرسکتا، گورنر سندھ نے مالی امداد کا اعلان کیا لیکن کچھ نہیں ہوا، وزیر اعظم عمران خان اور صدرِ پاکستان سے مالی امداد کرنے کی اپیل ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اداکاروں کے فنڈ سے ماہانہ وظیفہ لگانے کا اعلان کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں