مریم نواز شمیم شوگر مل کیس کی شیئر ہولڈر نکل آئیں نیب کو تفصیلات مل گئیں

مریم صفدر، یوسف عباس اور عبدالعزیز نے شمیم شوگر مل ایک ارب 65 کروڑ روپے میں فروخت کی، دستاویز


طالب فریدی October 12, 2021
مریم صفدر، یوسف عباس اور عبدالعزیز نے شمیم شوگر مل ایک ارب 65 کروڑ روپے میں فروخت کی، دستاویز (فائل فوٹو)

نیب نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے خلاف شمیم شوگر مل کیس تحقیقات میں مل کی خریداری اور فروخت سے متعلق تفصیلات حاصل کرلیں، شمیم شوگر مل کے شئیرز ہولڈرز میں مریم صفدر، یوسف عباس اور عبدالعزیز شامل ہیں۔

نیب کو موصول دستاویزات کے مطابق مریم صفدر، یوسف عباس اور عبدالعزیز نے شمیم شوگر مل ایک ارب 65 کروڑ روپے میں فروخت کی، دستاویزات میں شوگر مل خریدنے کے لیے 88 کروڑ کا بینک قرض 36 کروڑ 80 لاکھ اسپانسر قرض جبکہ تین کروڑ سے زائد کی ادائیگیاں ظاہر کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : نیب نے مریم نواز کی ضمانت خارج کرنے کی درخواست دائر کردی

نیب ذرائع نے مطابق شوگر مل کی خریداری اور فروخت سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہیں، شیم شوگر مل کی خریداری کے رقم کہاں سے آئی اور شوگر مل فروخت کیوں کی گئی؟ دستاویزات میں ظاہر کیا گیا ہے کہ کروڑوں روپے کاشت کاروں کو ادا کرنے ہیں، کیا رقوم ادا ہوئیں؟ اس بات کی بھی تحقیقات کی جائیں گی۔

Shamim Shuger mills maryam nawaz share holder nab get evidence

دریں اثنا اس حوالے سے نیب لاہور اور مریم نواز کے ترجمان نے معاملے پر موقف دینے سے گریز کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔