ملیر جیل سے48 بھارتی ماہی گیرجذبہ خیر سگالی کے تحت رہا

مزید 32 بھارتی قیدیوں کو دستاویزات مکمل ہوتے ہی رہا کردیا جائیگا ،آئی جی جیل خانہ جات

جذبہ خیرسگالی کے تحت رہا کیے گئے بھارتی ماہی گیروں سے آئی جی جیل خانہ جات عبدالمجیدصدیقی گفتگو کررہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

ملیر جیل سے 48 بھارتی ماہی گیروںکو جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کردیا گیا۔


رہائی کے بعد انھیں بسوں کے ذریعے لاہور کے لیے روانہ کردیا گیا جہاں وہ واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارت روانہ ہوجائیں گے ، اس موقع پر آئی جی جیل خانہ جات نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت 32 بھارتی ماہی گیر مزید قید ہیں ، ان کی دستاویزات مکمل ہوتے ہی انھیں بھی رہا کردیا جائے گا ، قیدیوں سے کسی قسم کی مشقت نہیں لی جاتی ہے ، تفصیلات کے مطابق پیر کی صبح ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے 48 ماہی گیروں کو پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کردیا ، اس موقع پر پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
Load Next Story