ملک بھر میں پراپرٹی کی ویلیو ایشن پر نظرثانی کا فیصلہ

ایف بی آر کی جانب سے تمام چیف کمشنرز ریجنل ٹیکس آفسز کو مراسلہ ارسال نظرثانی شدہ ریٹس بھیجنے کی ہدایت


Irshad Ansari October 12, 2021
ایف بی آر کی جانب سے تمام چیف کمشنرز ریجنل ٹیکس آفسز کو مراسلہ ارسال نظرثانی شدہ ریٹس بھیجنے کی ہدایت (فوٹو : فائل)

ایف بی آر نے ملک بھر میں ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں جائیداد کی خرید و فروخت پر عائد ٹیکس کے لیے پراپرٹی کی ویلیو ایشن پر نظرثانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے تمام چیف کمشنرز ریجنل ٹیکس آفسز کو مراسلہ بھیجا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پراپرٹی کے نظرثانی شدہ ویلیو ایشن ریٹس پر مبنی ٹیبلز تیار کرکے ایف بی آر کو بھجوائے جائیں تاکہ ویلیو ایشن میں پائی جانے والی اناملیز دور کرکے پراپرٹی کے نظرثانی شدہ ویلیوایشن ریٹس جاری کیے جائیں اور اگر موجودہ ویلیو ایشنز میں کسی قسم کا کوئی ابہام پایا جاتا ہے تو ان کی نشاندہی کی جائے۔

ایف بی آر کی جانب سے فیلڈ فارمیشنز سے کہا گیا ہے کہ جو فیلڈ فارمشنز ایف بی آر کو نظرثانی شدہ ویلیو ایشن ایشن ریٹس نہیں بھجوائیں گے اور پائے جانے والے ابہام کی نشاندہی نہیں کریں گے تو ان کے ہاں اگر بعد میں ویلیو ایشن سے متعلق کسی قسم کے ابہام پائے گئے تو اس کے ذمہ دار متعلقہ آر ٹی اوز ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں