آئی ایم ایف کی رواں سال پاکستان کی شرح نمو 4 فیصد رہنے کی پیش گوئی

حکومت نے رواں مالی سال شرح نمو 4.8 فیصد ہونے کا ہدف رکھا ہے


Irshad Ansari October 12, 2021
حکومت نے رواں مالی سال شرح نمو 4.8 فیصد ہونے کا ہدف رکھا ہے (فوٹو : فائل)

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی شرح نمو 4 فیصد رہنے کی پیش گوئی کردی ہے جبکہ حکومت نے رواں مالی سال شرح نمو 4.8 فیصد ہونے کا ہدف رکھا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی ایم ایف نے عالمی معاشی آؤٹ لک جاری کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق موجودہ سال میں مہنگائی کی شرح 8.5 فیصد ہونے کی پیش گوئی ہے جب کہ گزشتہ سال مہنگائی کی شرح 8.9 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق موجودہ سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 3.1 فیصد ہونے کا امکان ہے جب کہ گزشتہ مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 0.6 فیصد ریکارڈ کیا گیا تھا۔

موجودہ سال بے روزگاری کی شرح میں کمی کا امکان ہے، رواں سال بے روز گاری کی شرح 4.8 فیصد ہونے کا امکان ہے جبکہ گزشتہ سال بے روزگاری کی شرح 5 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں