کیا شاہ رخ نے سلمان کے کہنے پر آریان کا وکیل تبدیل کیا

آریان خان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت آج ہوگی


ویب ڈیسک October 13, 2021
ابھی تک عدالت میں وکیل ستیش مان شیندے آریان کا دفاع کررہے تھے، فوٹوفائل

بھارتی میڈیا میں کہا جارہا ہے کہ بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے اپنے دوست اور ساتھی اداکار سلمان خان کے کہنے پر آریان خان کا وکیل تبدیل کردیا۔

بھارت کے مقامی میڈیا کے مطابق منشیات کیس میں گرفتار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کا کیس اب سینئر وکیل امیت دیسائی لڑیں گے۔ انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق امیت دیسائی وہی وکیل ہیں جنہوں نے 2002 کے ہٹ اینڈ رن کیس میں سلمان خان کی نمائندگی کی تھی اور اداکار کو بری کروایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کا بیٹا آریان خان منشیات کیس میں گرفتار

رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وکیل امیت دیسائی نے 2015 میں سلمان خان کی ضمانت کی سماعت کے دوران ان کی نمائندگی کی تھی اور اس کیس میں سلمان خان کو 5 سال کے لیے جیل بھیجنے کے عدالتی حکم کو چیلنج کیا تھا۔ بعد ازاں سلمان خان کو 30 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت مل گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کو 20 سال تک کی سزا ہوسکتی ہے

آریان خان کے وکیل کی تبدیلی کی خبریں اس وقت منظر عام پر آئیں جب سلمان خان نے ممبئی میں شاہ رخ خان کے گھر کا دورہ کیا۔ جیسے ہی شاہ رخ خان کی جانب سے آریان کا وکیل تبدیل کرنے کی خبریں گردش کرنے لگیں مداحوں نے قیاس آرائیاں کرنی شروع کردیں کہ کنگ خان نے یہ فیصلہ سلمان خان کے مشورے پر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آریان خان کے پاس سے منشیات برآمد نہیں ہوئی

واضح رہے کہ ابھی تک عدالت میں وکیل ستیش مان شیندے آریان کا دفاع کررہے تھے۔ آریان خان کی ضمانت کی درخواست پر آج سماعت ہوگی۔ اس سے قبل ایک بار پہلے عدالت سے آریان کی ضمانت کی درخواست مسترد کی جاچکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں