آزاد کشمیر میں اسپتال کے کورونا وارڈ میں آتشزدگی خاتون مریض جاں بحق

کورونا وارڈ میں آکسیجن گیس کے اخراج سے آگ بھڑک اٹھی

کورونا وارڈ میں آکسیجن گیس کے اخراج سے آگ بھڑک اٹھی فوٹو:فائل

میرپور آزاد کشمیر کے سرکاری ہسپتال کے کورونا وارڈ میں آتشزدگی کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئی۔


ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میرپور میں کورونا وارڈ میں آکسیجن گیس کے اخراج سے آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں اسپتال کے ملازم جھلس کر شدید زخمی ہوگئے۔

دھویں سے کورونا وارڈ میں داخل مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑی موقع پر پہنچ گئی اور آگ بجھائی۔ امدادی کارکنوں نے مریضوں کو وارڈ سے باہر نکال کر ان کی جان بچائی۔ وارڈ میں بھگدڑ کے دوران ایک زیر علاج خاتون دم توڑ گئی۔
Load Next Story