وزارت خارجہ اور پی ٹی وی میں جعلی ڈگری جمع کرانے والے ملزمان گرفتار

ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف باضابطہ طور پر کی گئی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا


ویب ڈیسک October 13, 2021
ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف باضابطہ طور پر کی گئی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا۔ فوٹو:ایکسپریس

وزارت خارجہ میں پی ایچ ڈی کی جعلی ڈگری جمع کرانے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد زون نے کارروائی کرتے ہوئے منسٹری آف فارن آفیئرز (وزارت خارجہ) اسلام آباد میں پی ایچ ڈی کی جعلی ڈگری جمع کرا نے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم عارف عاصم نے اپنی پی ایچ ڈی کی ڈگری اور ٹرانسکرپٹ اٹیسٹیشن کے لیے منسٹری آف فارن افیرز میں جمع کرائی تھی، ای سی سے چیک کرائے جانے پہ ملزم کی پی ایچ ڈی کی ڈگری جعلی پائی گئی، ملزم کے خلاف وزارت خارجہ کی جانب سے ایف آئی اے کو باضابطہ طور پر کی گئی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ایک دوسری کارروائی میں ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد پاکستان ٹیلی ویژن میں جعلی ڈگری کی بناء پہ ملازمت حاصل کرنے والا ملازم گرفتار کرلیا گیا، ملزم مہر رشید نے مبینہ طور پر میٹرک کی جعلی سند پر پی ٹی وی میں سرکاری مالازمت حاصل کی، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں