سی ٹی ڈی کی پاکپتن میں کارروائی میں 3 مبینہ دہشت گرد ہلاک

ہلاک شدگان یوم عاشور پر بہاولنگر میں دہشت گردی میں ملوث تھے


ویب ڈیسک October 13, 2021
ہلاک شدگان یوم عاشور پر بہاولنگر میں دہشت گردی میں ملوث تھے فوٹو: فائل

محکمہ انسدادِ دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے شہر پاکپتن میں کارروائی کرتے ہوئے 3 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک شدگان میں منظور احمد اور دو نامعلوم افراد شامل ہیں، ان کے قبضہ سے بارودی مواد ، اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوا، وہ یوم عاشور پر بہاولنگر میں دہشت گردی میں ملوث تھے ۔

سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ایک دہشت گرد منظور کو حراست میں لیا گیا تھا جس کی نشاندہی پر پاکپتن میں چھاپہ مارا گیا تو وہاں پناہ لیے ہوئے دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی پر حملہ کردیا ۔ فائرنگ کے تبادلے میں 3 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 4 سے5 دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق پاکپتن میں ملزمان کے ٹھکانے سے ٹیم کو بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود بھی ملا ۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔