جے یو آئی خیبرپختونخوا کا حکومت مخالف مظاہروں کا شیڈول جاری

جے یوآئی بلدیاتی انتخابات میں بھرپورحصہ لے گی۔ضلعی جماعتیں اتحادی جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ میں بااختیارہونگی۔


Numainda Express February 03, 2014
جے یوآئی بلدیاتی انتخابات میں بھرپورحصہ لے گی۔ضلعی جماعتیں اتحادی جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ میں بااختیارہونگی۔ فوٹو: فائل

جمعیت علماء اسلام خیبرپختونخوا نے ڈویژنل سطح پراحتجاجی مظاہروں کا شیڈول جاری کردیا جس کے تحت23فروری سے2مارچ تک ڈویژنل ہیڈ کواٹرز میں احتجاج ہوگا۔

جے یوآئی بلدیاتی انتخابات میں بھرپورحصہ لے گی۔ضلعی جماعتیں اتحادی جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ میں بااختیارہونگی۔ یہ فیصلے جمعیت علمائے اسلام پختونخواکے نائب امیرمولاناعطا الرحمن کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا ۔ جمعیت کے صوبائی ترجمان عبدالجلیل جان نے فیصلوں کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایاکہ اجلاس میں 26 جنوری کے احتجاجی مظاہرہ کی کامیابی اورعوام کی بھرپورشرکت پراطمینان کا اظہارکرتے ہوئے آئندہ لائحہ عمل پر غور کیاگیا اورفیصلہ کیاگیاکہ حکومت کی ناقص کارکردگی،اغواء،ڈکیتی اورامن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کیخلاف عوامی سطح پر احتجاج جاری رکھاجائیگااورڈویژنل سطح پراحتجاجی مظاہروں کا شیڈول طے کیاگیاجس کے مطابق ڈیرہ ڈویژن میں23 فروری،بنوںڈویژن 24فروری،کوہاٹ ڈویژن 25 فروری، مردان ڈویژن27فروری،ملاکنڈ ڈویژن 28 فروری اور ہزارہ ڈویژن میں2مارچ کواحتجاجی جلسے ہونگی جن سے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی وصوبائی قائدین خطاب کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔