نیب آرڈیننس کے 7 روز بعد بھی چیئرمین نیب کا نیا نوٹی فکیشن جاری نہ ہوسکا

نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال بغیر نوٹی فکیشن ایک ہفتے سے سرکاری امور نمٹا رہے ہیں، ذرائع


ویب ڈیسک October 13, 2021
وزارت قانون چیئرمین نیب کی اگلی مدت کے لیے نوٹی فکیشن جاری کرنے پر ابہام کا شکار ہے،ذرائع فوٹو : فائل

ADDIS ABABA, ETHIOPIA: نیب ترمیمی آرڈیننس 2021 کو جاری ہوئے 7 روز ہوگئے لیکن چیئرمین نیب کا نیا نوٹی فکیشن جاری نہیں ہوسکا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین نیب کی تقرری سے متعلق گزشتہ نوٹی فکیشن کی مدت 8 اکتوبر 2021 تک ختم ہوچکی، اس حوالے سے صدارتی آرڈیننس بھی جاری ہوچکا لیکن چیئرمین نیب کی نئی مدت سے متعلق نیا نوٹی فکیشن جاری نہیں ہوسکا، چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال بغیر نوٹی فکیشن ایک ہفتے سے سرکاری امور نمٹا رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت قانون چیئرمین نیب کی اگلی مدت کے لیے نوٹی فکیشن جاری کرنے پر ابہام کا شکار ہے، وزارت قانون تاحال فیصلہ نہ کرپائی کہ نوٹی فکیشن جاری کیا جائے یا نہیں، 2017 کو چیئرمین نیب کی تقرری سے متعلق جاری کئے گئے نوٹی فکیشن میں ناقابل توسیع کے الفاظ درج ہیں، جب کہ نئے آرڈیننس میں ناقابل توسیع کے الفاظ کو حذف کردیا گیا ہے۔

گزشتہ نوٹی فکیشن نیب آرڈیننس 1999ء کے تحت جاری ہوا تھا اور نئے صدارتی آرڈیننس کے تحت نیا نوٹی فکیشن جاری کرنا لازمی ہے۔ وزارت قانون کو قانونی لحاظ سے نیب آرڈیننس کے تحت نیا نوٹی فکیشن جاری کرنا ہوگا لیکن نیا نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے کی ایک وجہ اس کا چیلنج ہونے کا خدشہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |