احتساب ریفرنسز آصف زرداری کی بریت کی درخواست پر نیب نے جواب داخل کرادیا

نیب کی جانب سے سابق صدر کی بریت سے متعلق درخواست پر عدالت میں نئی گواہیاں پیش کی جائیں گی، فاروق ایچ نائک


ویب ڈیسک February 03, 2014
آصف علی زرداری کے ایس جی ایس، کوٹیکنا، اے آر وائی گولڈ، ارسس ٹریکٹرز اور پولو گراؤنڈ ریفرنسز زیر سماعت ہیں۔ فوٹو: فائل

نیب نے احتساب عدالت میں سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف زیر سماعت مبینہ کرپشن کے 5 ریفرنسز میں بریت کی درخواست پر جواب داخل کرادیا۔

راولپنڈی کی خصوصی احتساب عدالت میں سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف ایس جی ایس، کوٹیکنا، اے آر وائی گولڈ، ارسس ٹریکٹرز اور پولو گراؤنڈ ریفرنسز کی سماعت ہوئی، اس دوران نیب کی جانب سے ریفرنسز پر جواب داخل کرادیا گیا جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 24 فروری تک ملتوی کردی۔ سماعت کے بعد سابق صدر کے وکیل فاروق ایچ نائک نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ نیب نے موقف اختیار کیا ہے کہ سابق صدر کی بریت سے متعلق درخواست پر عدالت میں نئی گواہیاں پیش کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ آصف علی زرداری کے خلاف 5 کیسز زیر سماعت ہیں تاہم گزشتہ سماعت میں ان کی جانب سے بریت کی درخواست کی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں