پشاور میں فائرنگ سے ٹریفک پولیس کا اے ایس آئی شہید

شہید کی شناخت اے ایس آئی نعمان خان کے نام سے ہوئی، پولیس


ویب ڈیسک October 13, 2021
شہید اے ایس آئی گھر سے ڈیوٹی کیلئے جا رہا تھا، پولیس۔ فوٹو: فائل

ارمڑ میں فائرنگ سے ڈیوٹی پر جانے والا ٹریفک پولیس کا اے ایس آئی شہید ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے امڑ پایاں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس کا اے ایس آئی شہید ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شہید کی لاش کو تحویل میں لےکر کے ایم یو منتقل کردیا، جب کہ تفتیشی ٹیم نے جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھا کرکے تفتیش شروع کردی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ شہید کی شناخت اے ایس آئی نعمان خان ولد غفور خان سکنہ امڑ پایاں کے نام سے ہوئی، جو گھر سے ڈیوٹی کیلئے جا رہا تھا، کہ تھانہ ارمڑ کی حدود سکندر آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |