پبلک ٹرانسپورٹ میں 12 ربیع الاول تک گانے بجانے اور فلم دکھانے پر پابندی

پبلک ٹرانسپورٹ میں قرآن کریم کی تلاوت، حمد و نعت کا اہتمام کیا جائے گا


Numainda Express October 13, 2021
پبلک ٹرانسپورٹ میں قرآن کریم کی تلاوت، حمد و نعت کا اہتمام کیا جائے گا

BERLIN: بارہ ربیع الاول کے احترام میں پنجاب پراونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے صوبہ بھر کی پبلک ٹرانسپورٹ میں فلم اور گانے دکھانے پر پابندی عائد کردی۔

پابندی کا اطلاق 19 اکتوبر 12 ربیع الاول تک رہے گا، پنجاب ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شان رحمت العالمینﷺ تقریبات کے احترام میں تمام پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں میوزک اور فلم دکھانے پر مکمل پابندی ہوگی، جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ میں قرآن کریم کی تلاوت، حمد و نعت کا اہتمام کیا جائے گا، خلاف ورزی کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں