پشاور میں سینما دھماکوں کا مقدمہ درج سینما کا منیجر بھی شامل تفتیش

متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کئے گئے مقدمے میں قتل، اقدام قتل اوردہشت گردی ایکٹ کی دفعات لگائی گئیں ہیں


ویب ڈیسک February 03, 2014
گزشتہ روز پشاور کے پکچر ہاؤس سینما میں فلم کی نمائش کے دوران کئے گئے دو دھماکوں میں 6 افراد جا ں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ فوٹو: ایکسپریس

گزشتہ روز سینما گھر میں ہونے والے دھماکوں کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ پولیس نے سینما کے منیجر کو بھی شامل تفتیش کرلیا ہے۔

گزشتہ روز پشاور کے معروف سینما میں فلم کی نمائش کے دوران ہونے والے بم دھماکوں کا مقدمہ خان رازق پولیس اسٹیشن میں درج کرلیا گیا ہے، متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کرائے گئے مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی ایکٹ کی مختلف دفعات بھی لگائی گئیں ہیں۔ دوسری جانب پولیس نے سینما کے منیجر کو بھی شامل تفتیش کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور کے پکچر ہاؤس سینما میں فلم کی نمائش کے دوران کئے گئے دو دھماکوں میں 6 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں