ملتان میں درختوں کی کٹائی پر ڈی ایچ اے سے جواب طلب

ہم نے درختوں کو کاٹنے کا نہیں کہا تھا، ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی


ویب ڈیسک October 13, 2021
ہم نے درختوں کو کاٹنے کا نہیں کہا تھا، ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی

لاہور ہائیکورٹ نے ملتان میں درختوں کو کاٹنے پر ڈی ایچ اے سے 15 روز میں جواب طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں ملتان میں درختوں کو کاٹنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ۔عدالت نے ڈی ایچ اے سے 15 روز میں جواب طلب کر لیا۔

عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو معاونت کے لیے طلب کرتے ہوئے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب پیش ہو کر آگاہ کریں کہ کس طرع درختوں کو کاٹنے سے روکا جا سکتا ہے، کس طرح ملتان میں ماحولیاتی آلودگی روکی جا سکتی ہے۔

ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے عدالت میں جواب جمع کراتے ہوئے بتایا کہ ہم نے درختوں کو کاٹنے کا نہیں کہا تھا۔

درخواست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ درخت کاٹنے سے ماحولیاتی آلودگی پیدا ہو رہی ہے، عدالت درخت کاٹنے پر پابندی عائد کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں