تربت دھماکے میں جاں بحق بچوں کے لواحقین کا دھرنا

بچے اپنے گھر کے باہر کھیل رہے تھے کہ اچانک کوئی چیز زور دار دھماکا سے پھٹ گئی


ویب ڈیسک October 13, 2021
بچے اپنے گھر کے باہر کھیل رہے تھے کہ اچانک کوئی چیز زور دار دھماکا سے پھٹ گئی ۔ فوٹو : ٹویٹر

بلوچستان کے ضلع تربت میں 2 روز قبل دھماکے میں بچوں کی ہلاکت کے خلاف لواحقین نے دھرنا دے دیا۔

تربت میں ہونے والے دھماکے میں جاں بحق بچوں کے لواحقین نے میتوں کے ہمراہ ریڈ زون کے سامنے دھرنا دے دیا جس میں مقامی سیاسی و سماجی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

واضح رہے 11 اکتوبر کو تربت کے علاقے کیچ میں ہوشاب کے مقام پر ہونے والے دھماکے میں 2 بچے جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ دھماکا اس وقت ہوا جب بچے اپنے گھر کے باہر کھیل رہے تھے کہ اچانک کوئی چیز زور دار دھماکا سے پھٹ گئی۔

واقعہ کے بعد جب دیکھا گیا تو 3 بچے دھماکا کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئے تھے ان کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 2 بچے جاں بحق ہو گئے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |