گرین لائن منصوبے کی مزید 40 بسیں آج کراچی پہنچیں گی

کراچی میں گرین لائن بس سروس کا آغاز آئندہ ماہ سے ہو جائے گا


ویب ڈیسک October 13, 2021
کراچی میں گرین لاین بس سروس کا آغاز آئندہ ماہ سے ہو جائے گا - فوٹو:فائل

گرین لائن بس سروس کے لیے مزید 40 بسوں کی دوسری کھیپ آج کراچی پہنچے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آئوی اوشین نامی جہاز آج صبح 11 بج کر 40 منٹ کراچی پورٹ پہنچے گا۔ گزشتہ ماہ 40 بسیں کراچی پہنچ چکی ہیں۔ وفاقی حکومت کے مطابق کراچی میں گرین لائن بس سروس کا آغاز آئندہ ماہ سے ہو جائے گا۔

پہلے مرحلے میں گرین لائن بس سرجانی سے نمائش تک چلائی جائے گی، بسیں مکمل ایئرکنڈیشنڈ ہوں گی جن میں 200 سے 250 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی، بس میں خواتین اور معذور افراد کے لیے نشستیں مختص ہوں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں