میرا مقصد وزیراعظم بننا نہیں اگلے انتخابات میں پیپلز پارٹی کی کامیابی چاہتا ہوں بلاول

ملک میں جمہوریت، مشترکہ ثقافت اور تاریخ نے ہی ہمیں متحد کررکھا ہے، سرپرست اعلیٰ پیپلز پارٹی


ویب ڈیسک February 03, 2014
سندھ فیسٹیول پر تنقید کرنے والے لوگ اس کے مقصد کو نہیں سمجھ رہے۔ بلاول بھٹو زرداری فوٹو: فائل

پاکستان پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم بننا ان کا مقصد نہیں وہ اگلے انتخابات میں پیپلز پارٹی کی کامیابی چاہتے ہیں۔

برطانوی اخبار ''دی ٹیلی گراف'' کو انٹرویو میں بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ فیسٹیول میں پیش کی جانے والی اصل ثقافت ہی پاکستان کا ورثہ ہے اور ہمیں اس پر فخر ہے، اس فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد بھی یہی ہے کہ ہماری اصل ثقافت کو اجاگر اور شدت پسندی کے خلاف ایک مرتبہ پھر کمر بستہ ہوا جائے اور اس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔ اس فیسٹیول پر تنقید کرنے والے لوگ اس کے مقصد کو نہیں سمجھ رہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وہ بے نظیر بھٹو کے بیٹے ہیں اور اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ملک میں جمہوریت، مشترکہ ثقافت اور تاریخ نے ہی ہمیں متحد کررکھا ہے۔ جمہوریت ہی کی بدولت ہمارے ملک کی ثقافت کا فروغ ممکن ہے جبکہ آمرانہ دور میں ایسا کرنے کی اجازت نہیں ہوتی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں