اکبر بگٹی قتل کیس عدالت کا پرویز مشرف کو 24 فروری کو پیش ہونے کا حکم
عدالت نے سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب شیرپاؤ اور شعیب نوشیروانی کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے اکبر بگٹی قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی استثنیٰ کی درخواست پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کو انہیں24 فروری کو پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔
کوئٹہ میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت ہوئی، اس موقع پر سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب شیرپاؤ اور صوبائی وزیر داخلہ شعیب نوشیروانی کی جانب سے ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ سماعت کے دوران سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے ان کے وکیل نے طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی تحریری درخواست دائر کی، جس پر عدالت نے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اگلی پیشی پر ہر صورت پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 24 فروری تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف خراب طبیعت کی وجہ سے اے ایف آئی سی میں زیر علاج ہیں۔