ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے گرد بھی گھیرا تنگ ہونے لگا

پولیس نے کارروائی کے لیے لیگل ڈپارٹمنٹ سے رائے مانگ لی


Numainda Express October 14, 2021
پولیس نے کارروائی کے لیے لیگل ڈپارٹمنٹ سے رائے مانگ لی۔ فوٹو : فائل

مینار پاکستان ہراسگی کیس میں نیا موڑ آگیا، ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے گرد بھی گھیرا تنگ ہونے لگا۔

پولیس نے کارروائی کے لیے لیگل ڈپارٹمنٹ سے رائے مانگ لی۔ پیکا ایکٹ کے تحت ریمبو اور عائشہ کو 7سال کی سزا ہو سکتی ہے، ریمبو اور عائشہ نے مرضی کے ساتھ قابل اعتراض وڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی تھیں۔ پولیس کا کہنا ہے مرضی سے ویڈیو بنانا اور سوشل میڈیا پر وائرل کرنا جرم ہے۔

علاوہ ازیں لاہور کی مقامی عدالت نے مینار پاکستان میں ٹک ٹاکر عائشہ کے ساتھی ہراسگی کیس میں ریمبو سمیت آٹھ ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں دو روز کی توسیع کردی۔ ملزمان کے لواحقین نے پولیس کے رویے کیخلاف احتجاج بھی کیا۔

ملزمان کے وکلا نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی اور کہا گرفتار افراد تو خاتون کو بچا رہے تھے۔ سرکاری وکیل نے کہا ابھی تفتیش جاری ہے ریمانڈ میں توسیع کی جائے۔ ملزمان اپنے لواحقین کو عدلت کے باہر دیکھ کر رو پڑے، والدین نے ٹک ٹاکر عائشہ کی گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں