استاد نصرت فتح علی خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اجے دیوگن کی ویڈیو

استاد نصرت فتح علی خان فلم ’کچے دھاگے‘ کے میوزک کے لیے بھارت آئے تھے، اجے دیوگن


ویب ڈیسک October 14, 2021
اجے دیوگن کی فلم ’’کچے دھاگے‘‘ کا میوزک استاد نصرت فتح خان نے دیا تھا فوٹوفائل

اداکار یاسر حسین نے بھارتی اداکار اجے دیوگن کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرائی ہے جس میں وہ لیجنڈ گلوکار نصرت فتح علی خان کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔

گزشتہ روز سروں کے بادشاہ استاد نصرت فتح علی خان کی 73 ویں سالگرہ تھی اس موقع پر اداکار یاسر حسین نے بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کی ایک ویڈیو شیئر کرائی جس میں وہ نصرت فتح علی خان کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔

یہ ویڈیو ایک میوزک رئیلیٹی شو کی ہے جس میں اداکار اپنی اہلیہ کاجول کے ساتھ شریک ہوئے تھے۔ اجے دیوگن ویڈیو میں کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ ان کی 1999 میں ریلیز ہوئی سپر ہٹ فلم ''کچے دھاگے'' کا میوزک استاد نصرت فتح خان نے دیا تھا اور آنند بخشی نے گانوں کی شاعری لکھی تھی۔

اجے دیوگن نے بتایا استاد نصرت فتح علی خان فلم کے میوزک کے لیے ایک ماہ کے لیے بھارت آئے تھے اور ایک ہوٹل میں رکے تھے۔ ان کا وزن زیادہ تھا جس کی وجہ سے انہیں سفر کرنے میں مشکل پیش آتی تھی لہذا وہ ہوٹل سے باہر نہیں جاسکتے تھے انہوں نے آنند بخشی کو گانوں کی تیاری کے لیے اپنے پاس بلوایا لیکن آنند بخشی اپنی انا کی وجہ سے ان کے پاس نہیں گئے اور سوچا کہ یہ پاکستان سے آئے ہیں اور مجھے بلوارہے ہیں یہ خود میرے پاس کیوں نہیں آرہے۔

بہر حال بخشی صاحب نصرت صاحب کو گانا لکھ کر بھیجتے تھے جو نصرت صاحب ریجیکٹ کردیتے تھے کہ کچھ مزہ نہیں آرہا اور نصرت صاحب موسیقی بھیجتے تھے تو آنند صاحب ریجیکٹ کردیتے تھے۔ یہ سلسلہ پندرہ، بیس روز تک یونہی چلتا رہا۔

ایک دن نصرت صاحب نے کہا مجھے اٹھاؤ اور بخشی صاحب کے پاس لے کر چلو کیونکہ نصرت صاحب وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے سفر نہیں کرسکتے تھے لہذا ان کے ساتھ سات، آٹھ لوگ ہوتے تھے جو انہیں اٹھاتے تھے۔

آنند بخشی صاحب بلڈنگ کے فرسٹ فلور پر رہتے تھے جب لوگ نصرت صاحب کو اٹھاکر ان کے گھر تک لے کر گئے تو آنند صاحب انہیں دیکھ کر روپڑے اور ہاتھ جوڑتے ہوئے کہا میری اتنی بکواس انا تھی جو میں آپ کے پاس نہیں آیا آپ چلیے میں آپ کے ساتھ وہیں رہوں گا جہاں آپ رہ رہے ہیں اور ہم مل کر گانا بنائیں گے۔

یاسر حسین نے اجے دیوگن کی یہ ویڈیو شیئر کراتے ہوئے لکھا نصرت صاحب جیسا آرٹسٹ صدیوں میں پیدا ہوتا ہے۔
[ytembed videoid="p_pNS_dXcyg"]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |