عمران خان صورتحال تو کیا اپنے سیاستدان مشکل سے سنبھالے ہوئے ہیں آصف زرداری
جب تک معیشت مزید نیچے نہ آجائے احتساب کا عمل جاری رہے گا، آصف زرداری
سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کیا صورتحال سنبھالیں گے انہوں نے اپنے سیاستدان ہی مشکل سے سنبھالے ہوئے ہیں۔
احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آئی ایس آئی چیف کی تقرری سے متعلق ہمارا مؤقف ہے کہ یہ حکومت ہے ہی نااہل ہے، آرمی چیف کی مدت میں توسیح کے وقت بھی پانچ مسودے بنے تھے، مجھے علم نہیں ہے کہ فیصلہ تبدیل ہوگا یا برقرار رہے گا، اللہ خیر کرے گا۔
آصف زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان یہ صورتحال کیا سنبھالیں گے، انہوں نے اپنے سیاستدان ہی مشکل سے سنبھالے ہوئے ہیں۔
ایک اور سوال کے جواب میں سابق صدر کا کہنا تھا کہ اگلی باری پیپلزپارٹی کی ہوگی۔ جب تک معیشت مزید نیچے نہ آجائے یہ احتساب کے عمل کا سلسلہ جاری رہے گا۔