لاہور قلندرز کا کرکٹ اکانومی بہتر بنانے کے لیے رمیز راجا کی حمایت کا اعلان
پاکستان سپر لیگ کو دنیا کی نمبرون لیگ بنانا ہے تو پھر ہم سب کو مل کر کام کرنا پڑے گا، چیف ایگزیکٹو لاہور قلندرز
ملک میں کرکٹ اکانومی کو بہتر بنانے کے لیے لاہور قلندرز نے پی سی بی چیئرمین رمیز راجا کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا۔
لاہور قلندرز چیف ایگزیکٹو عاطف رانا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے پی ایس ایل کا فنانشل ماڈل اچھا ہے، اس لیے سب نے اس کو سپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان سپر لیگ کو دنیا کی نمبرون لیگ بنانا ہے تو پھر ہم سب کو مل کر کام کرنا پڑے گا، سارے وسائل اسی پر ہی لگانے ہوں گے۔
ٹی ٹین لیگ میں عدم شرکت پر عاطف رانا نے واضح کیا کہ ہمارا تمام فوکس اس وقت پی ایس ایل ہے، اسی وجہ سے اپنے برانڈ پر ساری توجہ مرکوز کررکھی ہے۔ گلگت اور کشمیر میں لاہور قلندرز نے کام کیا، اب وہاں پر میچز ہوں گے تو اس سے وہاں کرکٹ کی مقبولیت میں اضافہ ہوگا، پلیئرز ڈویلپمنٹ کے پروگرام کو بورڈ کی سپورٹ مل جائے گی اور کام ہوگا تو مزید نئے کھلاڑی بھی سامنے آئیں گے۔ لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو کے مطابق عاقب جاوید کی پی سی بی کے ساتھ وابستگی کا سن رہا ہوں، اگر بورڈ عاقب کی خدمات سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے تو یہ اچھی بات ہوگی، عاقب جاوید لاہور قلندرز کے پلیٹ فارم سے پلیئرز ڈویلپمنٹ کا تاریخی کام کررہے ہیں جس کی مثال نہیں ملتی۔