نیب ٹیم سراج درانی کو 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود گرفتار کرنے میں ناکام
سراج درانی کے گارڈز اور پی پی پی کارکنوں نے نیب افسران کو گھر میں داخل ہونے سے روک دیا ہے
قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم اسپیکر سندھ اسمبلی اور پیپلز پارٹی کے رہنما آغا سراج درانی کو 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود گرفتار کرنے میں ناکام ہوگئی۔
سندھ ہائی کورٹ نے گزشتہ روز آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس میں آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔
نیب ٹیم نے سراج درانی کو گرفتار کرنے کے لیے کل ہی ان کے گھر پر چھاپا مارا لیکن نیب کی ٹیم تاحال سراج درانی کے گھر میں داخل ہونے میں کامیاب نہیں ہوسکی اور رہائشگاہ کے باہر مین گیٹ اور عقبی گیٹ پر موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت مسترد
سراج درانی کے گارڈز اور پی پی پی کارکنوں نے نیب کے افسران کو ان کے گھر میں داخل ہونے سے روک دیا ہے۔ گیٹ کے باہر بھی سراج درانی کے کارکن موجود ہیں۔