رحمت اللعالمین ﷺ اتھارٹی کا آرڈیننس جاری وزیراعظم پیٹرن ان چیف ہوں گے

اتھارٹی انصاف اور فلاحی ریاست کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کیلئے اقدامات کرے گی، آرڈیننس


ویب ڈیسک October 14, 2021
رحمت اللعالمین ﷺ اتھارٹی چیئرمین اور 6 ممبران پر مشتمل ہوگی، آرڈیننس فوٹو: فائل

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے رحمت اللعالمین ﷺ اتھارٹی کے قیام کا آرڈیننس جاری کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے رحمت اللعالمین ﷺ اتھارٹی کے قیام کا آرڈیننس جاری کردیا ہے، جس کے تحت وزیراعظم رحمت اللعالمین ﷺ اتھارٹی کے پیٹرن ان چیف ہوں گے۔

آرڈیننس کے مطابق رحمت اللعالمین ﷺ اتھارٹی چیئرمین اور 6 ممبران پر مشتمل ہوگی، اتھارٹی کے چیئرمین کا تقرر وزیراعظم کریں گے، اتھارٹی انصاف اور فلاحی ریاست کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کیلئے اقدامات کرے گی، اتھارٹی نوجوانوں کی کردار سازی کے لئے سیرت نبوی ﷺ اور احادیث پر تحقیق کرے گی۔ اس کے علاوہ اتھارٹی سیرت نبوی ﷺ کو نصاب کا حصہ بنانے کے لئے متعلقہ ماہرین سے بھی مشاورت کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔