اسرائیلی طیاروں کی شام میں بمباری سے 4 فوجی اہلکار ہلاک

اسرائیلی حملے میں متعدد فوجی اہلکار زخمی بھی ہوئے، برطانوی تنظیم


ویب ڈیسک October 14, 2021
اسرائیلی حملے میں متعدد فوجی اہلکار زخمی بھی ہوئے، برطانوی تنظیم

اسرائیلی فضائیہ کی شام میں بمباری سے 4 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے شام کے شہر پالمیرا میں فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 4 فوجی اہلکار زخمی اور متعدد زخمی ہوگئے، اسرائیلی طیاروں نے علاقے میں مواصلاتی ٹاورز کو بھی نشانہ بنایا اور تباہ کردیا۔ شام میں موجود برطانوی این جی او کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے حملے میں ایران کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جب کہ حملے میں ایرانی ملیشیا کے اہلکار بھی مارے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔