تائیوان میں رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے 46 افراد ہلاک متعدد زخمی

ریسکیو آپریشن کے دوران 55 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ آگ لگنے کی تحقیقات جاری ہیں، حکام


ویب ڈیسک October 14, 2021
ریسکیو آپریشن کے دوران 55 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا، حکام۔ فوٹو : فائل

تائیوان میں 13 منزلہ رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے 46 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق تائیوان میں 13 منزلہ رہائشی عمارت میں رات گئے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی اور پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا، واقعہ کے بعد آگ بجھانے اور عمارت میں پھنسے افراد کو باہر نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا جس کے نتیجے میں 55 افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ 14 افراد کی لاشیں بھی عمارت سے نکالی گئیں۔

حکام کے مطابق فائر فائٹرز کی جانب سے ابھی بھی عمارت میں سرچ آپریشن جاری ہے جب کہ آگ اس قدر شدید تھی کہ عمارت کے متعدد فلورز مکمل طور پر تباہ ہوگئے، آگ لگنے کی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آئی جب کہ عینی شاہدین کے مطابق رات میں عمارت سے دھماکوں کی آوازیں سنی گئی تھیں تاہم اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔