لاہور میں وکیل کی اسٹنٹ کے قتل میں ملوث دو ملزمان گرفتار

سی آئی اے صدر نے ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا، پولیس حکام


ویب ڈیسک October 14, 2021
جاں بحق خاتون عقیلہ سبحانی وکیل سجاد قریشی کی اسسٹنٹ تھیں۔ فوٹو:فائل

جوہرٹاؤن میں وکیل کی اسٹنٹ کے قتل میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں وکیل کی اسسٹنٹ کو قتل کرنے والے دونوں ملزمان کو سی آئی اے پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ملزمان کو کوٹ لکھپت سے گرفتار کیا گیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: لاہور میں گاڑی پر فائرنگ سے وکیل کی خاتون اسسٹنٹ جاں بحق

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سی آئی اے صدر نے ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا، دونوں ملزمان کی کار پر فائرنگ سے ہی مقتولہ عقیلہ سبحانی جاں بحق ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ دو روز قتل 12 اکتوبر کو لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں الرحیم ہومز کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے کار پر فائرنگ کی، جس میں خاتون زخمی ہوگئی، جسے طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت عقیلہ سبحانی کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے عقیلہ سبحانی کو زخمی کردیا، عقیلہ سبحانی کو تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی۔ حملے کے وقت ایڈووکیٹ سجاد قریشی گاڑی چلا رہے تھے۔ جاں بحق خاتون عقیلہ سبحانی وکیل سجاد قریشی کی اسسٹنٹ تھیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں